صدر ڈاکٹر عارف علوی سے نجی موبائل کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ لیو سونگ کی ملاقات، سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

135

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نجی موبائل کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ لیو سونگ نے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں لیو سونگ نے صدر مملکت کو سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ تباہ کن سیلابی ریلوں نے ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔ مخیر حضرات اور کاروباری طبقہ کو چاہیے کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرے۔