عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا بیان

98
عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں، ملک بھر میں جعلی، ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹاسک فورس ملک بھر میں چھاپے مارے گی۔

جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اپنی زمہ داریوں کو نبھانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ، ڈریپ میرٹ شفافیت پر یقین رکھتے ہوے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کو جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ہے ، نیشنل ٹاسک فورس کے تحت پشاور ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس خان اور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت کارخانو بازار پشاور میں بڑی کارروائی کی گئی ہے،اس حوالے سے وزارت قومی کے حکام نے بتایا کہ کارروائی میں ساڑھے تین کروڑ مالیت کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئیں،غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 25 سٹورز کو تالے لگا کر سربمہر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ ایکٹ کے تحت قانون کارروائی کی جاے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہور میں مختلف میڈیکل سٹور اور فارمیسیز پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈریپ کی ٹیم اور دیگر آفیسرز نے لہتراڑ روڈ پر موجود میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر کارروائیوں میں حصّہ لیا۔

مزید برآں ادویات کے نمونے حاصل کرنے کے علاوہ سٹا ک کو سر بمہر کر دیا گیا ۔لا ہور کے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے ایک امپورٹ ایسٹیبلشمنٹ پر چھاپا مارا ، زندگی بچانے والی دوا ہمومین ایلبومن 20فیصد کی مجوزہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت پر ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی ۔