چھٹے سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 24 ستمبر سے شروع ہوں گے

216

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے چھٹے سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 24 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے ۔

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گیمز میں 14 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں آرچری، اتھلیٹکس،باسکٹ بال، بیڈمنٹن کرکٹ، فٹ سال، ٹیبل ٹینس، تھروبال، سکٹنگ، تائیکوانڈو، روپ سکیپنگ، جمناسٹک، نیٹ بال اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے کراچی میں مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد کیش، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔