وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے چینی سفیر کی ملاقات

132

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہر مشکل میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔