ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،این آئی ایچ

88

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعرات کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 117 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.62 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔