تاجکستان سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر 87 ٹرک جمرود پہنچ گئے

38
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):تاجکستان سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر 87 ٹرک طورخم سرحد کے راستے جمرود پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق تاجکستان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کو امدادی سامان کی فراہمی کیلئے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اینڈ پبلک افیئرز امیر مقام، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر عصمت اﷲ نصر الدین، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاجکستان کی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔