بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

233
عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پیناڈول اور پیراسٹامول کی دستیابی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بخار کی ادویات کی دستیابی، پیداوار کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔اجلاس میں دوا ساز صنعت کاروں نے دوا کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے یقین دہانی کروائی ہے۔اجلاس میں فارماکمپینوں مینوفیکچررز سپلائرز اور حکام نے بھی شرکت کی ۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سربراہ قاضی منصور دلاور نے کہا کہ حکومت نے بخار کی دوائی کی قیمت کا معاملہ حل کرانے اور کمپینوں کا پیراسٹامول کے خام مال کی قیمت میں 10 فی صد کمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینٹاول سمیت دیگر کمپینوں کا بخار کی دوائی کی پیداوار وقتی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلہ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے باعث بخار کی گولیوں اور سیرپ کی پیداوار بلکل بند ہے ۔قاضی منصور دلاور نے کہا کہ سیلاب ، ڈینگی اور ملیریا سے بخار کے کیسز مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔