موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ناگزیر تقاضا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

90

سمرقند۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے ناگزیر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک مشترکہ امن و ترقی کیلئے خطرے کا باعث بننے والے مسائل کے علاقائی حل کیلئے ازسرنو جستجو کریں۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل سے خطاب کے دوران اس امر پر زور دیا کہ رکن ممالک ہمار ے مشترکہ امن و ترقی کیلئے خطرے کا باعث بننے والے مسائل کے علاقائی حل کیلئے ازسرنو جستجو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خطرے کا باعث موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ایک ایسی ہی ناگزیر ضرورت ہے جسے ہم قطعی نظرانداز نہیں کر سکتے۔