سمر قند۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی ترقی میں رکاوٹ اور پسماندگی کا باعث ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمرقند سے اس اطمینان کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے بارے میں اب آگاہی بڑھی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری ترقی میں رکاوٹ اور عشروں کی پسماندگی کا سبب ہے، ہمیں متحد ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہو گا۔