تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی ،12 ہزار 850 افراد زخمى ہوئے، این ڈی ایم اے رپورٹ

109

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی جبکہ 12 ہزار 850 افراد زخمى ہوئے ہیں ۔ نیشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى کى جانب سے جاری کردہ بارشوں و سيلاب سے ہونے والے نقصانات کى تازہ رپورٹ کے مطابق حاليہ بارشوں اور سيلاب سے ملک بھر میں مزيد 37 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جن میں 14 مرد، 7 خواتين اور 16 بچے شامل ہیں ۔ گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 92 افراد ملک بھر میں زخمى ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کل 1545 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 678، کے پى میں 306، بلوچستان میں 299 اور پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہوئے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمير میں یہ تعداد 48 اور گلگت بلتستان میں 22 ريکارڈ کى گئى۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 678 مرد، 315 خواتين اور 552 بچے زندگى کى بازى ہار گئے۔ 14 جون سے اب تک کل 12 ہزار 850 افراد زخمى ہوئے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ سندھ میں 8412 افراد زخمى ہوئے جبکہ پنجاب میں 3858 اور خیبرپختونخوا میں 369 افراد زخمى ہوئے ہیں ۔