پی ایس ایل سے میرے کیرئیر کو بہت فائدہ ہوا ، پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج ہوتا ہے،انگلش کرکٹر ڈیوڈ جوہنس ملان کی پریس کانفرنس

123
پی ایس ایل سے میرے کیرئیر کو بہت فائدہ ہوا ، پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج ہوتا ہے،انگلش کرکٹر ڈیوڈ جوہنس ملان کی پریس کانفرنس

کراچی۔17ستمبر (اے پی پی):انگلش کرکٹر ڈیوڈ جوہنس ملان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے میرے کیرئیر کو بہت فائدہ ہوا ، 2016 کے پی ایس ایل فائنل میں آئے تو پتہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ اتنا مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے ہفتہ کو نیشنل اسٹڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آنے پر بہت خوشی ہوئی ،یہاں ہمیشہ ہی بہت پیار دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے جوز بٹلر ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہیں، جوز بٹلر کئی سالوں سے ہمارے بیسٹ پلیئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے ،پاکستان کے پاس تمام ریسورسیز ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج ہوتا ہے۔