راولپنڈی۔18ستمبر (اے پی پی):کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کل(پیر کو )مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پی سی بی کے زیراہتمام ایسوسی ایشن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2022-23 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہیں، پیر کے روز ٹورنامنٹ کا 23واں میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز 24ویں میچ میں دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔