موہالی۔18ستمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 20 ستمبرکو موہالی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایرن فنچ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 23 ستمبر کو ناگپور جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔