وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ

240
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نےکوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر پندرہ تک کی جائے، کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے اورفریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا ٹاسک بھی دیا اور ہدایات جاری کیں کہ زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائےتاکہ ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔انہوں نےلاہور تا کراچی مین لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔