قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لئے کٹ کی رونمائی کر دی

135
babar azam

کراچی۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ ڈیزائن کی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیر کو پریس کانفرنس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کی کٹ کی رونمائی کی۔ اس گرین کلر کی خصوصی کِٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔