29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہنر مند اور باصلاحیت ورکرز کی صلاحیوں کو فروغ دینے کے لیے...

ہنر مند اور باصلاحیت ورکرز کی صلاحیوں کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی نئی سکیم کا پاکستان پہلا بینیفیشری ملک بن گیا

- Advertisement -

ریاض ۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہنر مند اور باصلاحیت ورکرز کی صلاحیوں کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے متعارف کردہ نئے پروگرام کا پہلا بینیفشری ملک بن گیا ہے۔ سعودی سکل ویری فکیشن پروگرام کے تحت ہنر مند اور باصلاحیت پاکستانی شہری سعودی عرب کے ورک ویزا کے حصول کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے اور اس سے قبل انہیں تحریری اور پریکٹیکل امتحانات لیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں 25 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور پاکستان کو ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سعودی سکل ویری فیکیشن پروگرام کے ڈ ائریکٹر جنرل سعد ایاقیل نے سعودی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو ہنر مند ورکرز سکیم سے استفدہ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بہت مضبوط سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور اس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے پاکستان کا انتخاب پہلے ملک کے طور پر کیا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت افراد کو سعودی عرب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 5 پیشوں کا انتخاب کیا گیا ہےجس میں ورکرز کے لیے 160کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328101

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں