نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو جمہوریت کی مضبوطی ، پولرائزیشن کے خلاف جنگ، سماجی عدم مساوات کے خاتمہ اور مظلوم لوگوں کو ان کا حق دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا امن کا عالمی دن منا رہی ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پائیدار امن کا قیام مثالی ہے تاہم بنیاد کو ٹھیک کئے بغیر پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔