19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے...

پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کوشاں ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق

- Advertisement -

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور سی پیک میں تیسرے فریق سے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی کے سفر کوآگے بڑھانے کے خواہاں ہوں۔

چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین صنعتی نقل مکانی، زرعی جدید کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون، روزگار اور لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود پر خصوصی توجہ کے ساتھ سی پیک کی تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328514

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں