نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔