25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی سفارت کارنے ہندوستان کی جانب سےدہشت گردی کی کارروائیوں ...

پاکستانی سفارت کارنے ہندوستان کی جانب سےدہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کےملوث ہونےکےالزامات کو واضح طورپرمستردکردیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستانی سفارت کار نے ہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں اصولی مجرم، مالی معاونت کرنے والا کفیل اور جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ہے جس کی دہشت گردی کی سرپرستی اور اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کی واضح مثالیں موجود ہیں، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جو افسانہ بھارت نے بنایا وہ اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتا کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور اس کی اپنی اقلیتیں اس کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہندوستانی مندوب کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب کے حق کے طور پر وہ بتا رہی ہیں کہ پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی اور اس پر پڑوسیوں کے خلاف ناقابل تسخیر علاقائی دعوے کرنے کا الزام لگانے والا بھارت خود دہشتگردی کی سرپرستی اور اپنے ہمسایوں کے خلاف جارحیت میں ملوث ہے، بھارتی مندوب نے یہ بیان وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے جواب میں دیا جس میں وزیراعظم نے عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی اور اقوام متحد کے تسلیم شدہ تنازع کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گرد جتھے بنا کر اپنے ہمسایوں کے خلاف دہشت گردی اور جارحیت کی سرپرستی کی ہے اور اس کا اعتراف کیا ہے۔ ہمسایہ ممالک کو غیرمستحکم کرکے اپنی سٹریٹجک بولی لگانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور مدد کر رہا ہے جن کے حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ ہندوتوا اور آر ایس ایس نظریے کے تحت بھارتی حکومت نے 5 اگست2019 کو یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو حتمی حل قرار دیا جبکہ بھارت کی 9 لاکھ قابض افواج کا مقبوضہ کشمیر میں یہ انوکھا قبضہ ہے جو لاکھوں کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں خواتین اور بچے موجود ہیں، پاکستانی قونصلر نے بھارت پر جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کا الزام لگاتے ہوئے 15 ہزار نوجوان کشمیری جبری گمشدہ ہیں، پوری کشمیری قیادت نظربند ہے جبکہ لاکھوں غیرکشمیریوں کو جعلی دومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرکے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں،

مسلمانوں کی نمائندگی کم کرنے کیلئے انتخابی حدبندی کی بے ترتیبی، مذہی آزادی، میڈیا اور انٹرنیٹ کا بلیک آئوٹ کیا گیا ہے، 1989 کے بعد بھارتی قابض افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل، ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب گرفتاریاں اور پیلٹ گن سے 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا گیا، 11 ہزار 250 خواتین کی عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے واقعات ہوئے، 8 ہزار 652 غیرنشان زدہ اجتماعی قبروں کا مرتکب ہوا۔ یہ تمام مظالم مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں تو مقبوضہ جموں و کشمیر تک انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دے، اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو قبول کرے اورسلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکیلئے رضامند ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں کی بے حرمتی ریاستی ایجنڈا ہے۔ بھرپور مسلم ثقافت اور ورثے کو تباہ کیا جارہا اور تاریخ کو بدلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت ترمیمی قانون کا مقصد ہندوستان کو اس کی مسلم اقلیت سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حجاب پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکمران آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنما مسلمانوں کو دیمک اور گرین وائرس کہتے ہیں، مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بلڈوز کیا جارہا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کی اعلی قیادت کی طرف سے ریاستی پالیسی کے تحت حضرت محمدۖ کی شان میں توہین آمیز ریمارکس سے نہ صرف ہندوستانی مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیسائی، سکھ اور دلت سمیت بھارت میں دیگر اقلیتوں کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے، گرجا گھروں اور گوردواروں کو ہندو بنیاد پرستوں نے نذر آتش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قابض افواج کی ظلم و بربریت کشمیریوں کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کے عزم، استقامت اور حوصلے کو نہیں توڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مارٹن لوتھر کنگ کی طرح کشمیریوں کا بھی خواب ہے کہ وہ ایک دن آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں