پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ تھری ٹورنامنٹ کا آغاز

92

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ تھری ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن ظفریاب اقبال نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں بوائز اینڈ گرلز کے مختلف ایج کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15، اور انڈر 19 جبکہ گرلز انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔ 29 ستمبر کو سیمی فائنل اور فائنل 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔