رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران گوشت اورا س سے بنی اشیا کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

141
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک سے گوشت اوراس سے بنی اشیا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےاگست کے دوران گوشت اوراس سے بنی اشیا کی برآمدات سے ملک کو55.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.93 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اوراس سے بنی اشیا کی پیداوارسے ملک کو45.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں گوشت اوراس سے بنی اشیا کی برآمدات کاحجم 29.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 26.27 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 22.94 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات کامجموعی حجم 5.092 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.57 ارب ڈالرتھا۔