وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر سے ملاقات

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے امریکی کانگریس کی رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کمزور ممالک کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ حنا ربانی کھر نے انہیں پاکستان میں سیلاب …

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے امریکی کانگریس کی رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کمزور ممالک کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ حنا ربانی کھر نے انہیں پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی وسیع تباہی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے امریکی حکومت کی طرف سے بروقت امداد کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہتر انداز میں تعمیر نو کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی برادری سے اضافی مدد درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گرین ہاوس گیسوں کے سب سے کم اخراج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سخت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو موسمیاتی بحران کے بوجھ کو مساوی طور پر بانٹنا چاہیے کیونکہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لئے عالمی ردعمل اور اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔ امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے شدید سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مزید امداد کی فراہمی کےلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنمائوں نے زراعت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متنوع شعبوں میں مستقل شمولیت کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔