وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات، وفاقی وزیر کی کسان رہنمائوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

223

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے۔وفاقی وزیر نے کسان رہنمائوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں کو موخر اور بجلی کے ٹیرف پر نظرثانی کی جائے ، بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے کیونکہ مہنگی بجلی سے زراعت متاثر ہو رہی ہے۔کسان اتحاد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ مذاکرات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔کسان رہنمائوں اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔