وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا روزنامہ ایکسپریس کے سی ای او اعجاز الحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

218
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ ایکسپریس کے سی ای او اعجاز الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات پر اعجاز الحق اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئےصبر جمیل کی دعا کی