انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بڑھتی ہوئی شکایت پر رعد الحسین کی تشویش

108

اقوام متحدہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے دنیا بھر میں اس شعبے میں ہونے والی تنزلی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ کے کچھ حصوں میں اشتعال انگیز بیانات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے بقول انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 2016ء ایک تباہ کن سال ثابت ہوا ہے۔ ان کا یہ بیان کل ہفتے کے روز منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سامنے آیا ہے۔ زید رعد الحسین کے مطابق ان مسائل سے نمنٹے کے لیے سیاسی قیادت میں عزم کا فقدان پایا جاتا ہے۔