پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیشنل چائلڈ ہیلتھ ڈے پیر کو منایا جائے گا

228

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیشنل چائلڈ ہیلتھ ڈے کل  پیر کو منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیشنل چائلڈ ہیلتھ ڈے پیر 3 اکتوبر کو منایا جائے گا،

اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر صحت و نشوونما کے علاوہ حمل کے دوران بہتر دیکھ بھال ، متوازن غذاء کا استعمال، ڈاکٹر سے باقاعدہ طبی معائنہ اور بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے

۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر میں مختلف سرکاری ، غیر سرکاری ، نجی اور فلاحی اداروں/تنظیموں کے زیر اہتمام اس حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تاکہ بچوں کی غذائی قلت ، حفظان صحت ، ماں اور بچے کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ علاج معالجے بارے عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔