اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے، آپ ملک کے خلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش اور ریاست کے مجرم ہیں، عمران جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے، آپ نے قومی سلامتی ، کشمیر ، قومی مفاد ، آئین اورعوام سے غداری کی ہے۔
اتوار کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ کو کوئی شرم ہو توآڈیو لیکس کے بعد آپ بے نقاب ہوگئے ہیں، آپ کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ہے اور آپ عوام اور ریاست کے مجرم ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے، آپ ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو ، آپ ملک کے خلاف فارن فنڈڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جانور بھی تم ہو اور فارن ایجنٹ بھی تم ہو، آپ رات کو پائوں پکڑتے ہو ، روتے اور چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے،
آپ نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا، آپ نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ فارن ایجنٹ ہیں اور آپ نے قومی مفاد ، آئین اورعوام سے غداری کی ہے