وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس

179

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی پیسنجر آپریشن کے کامیاب آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی۔

خیبر میل و رحمان بابا کی Full Occupancy پر اظہار اطمینان کیا گیا۔وفاقی وزیر نے ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی اور ریلوے کی ریونیو سٹریم بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا۔