شدید دھند کے باعث ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 12افراد جاں بحق

105

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 12افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف حادثات میں 12افرد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھند کی وجہ سے اتوار کی صبح موٹرویز کے مختلف حصوں کو عام ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کیا گیا اور ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔