انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 8 رنز سے ہرا دیا

221
انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 8 رنز سے ہرا دیا

پرتھ۔9اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، میزبان ٹیم آسٹریلیا 209 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، ڈیوڈ وارنر کی 73 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایلیکس ہیلز کو 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا

، گزشتہ روز پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے ، ایلیکس ہیلز نے 51 گیندوں پر 84 اور کپتان جوز بٹلر نے 32 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن ایلس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

، آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، ڈیوڈ وارنر نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ،

دیگر بیٹرز میں مچل مارش 36 اور مارکس اسٹوئنس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے تین جبکہ ریس ٹوپلی اور سیم کرن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، ایلیکس ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔