ممبئی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں ایلسٹر کک کو آﺅٹ کرکے حاصل کیا، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے 20ویں باﺅلر بن گئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں۔