اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن کریم العیسیٰ کو ہلال پاکستان عطا کیا ہے۔
اس حوالے سے پیر کو ایوان صدر میں پروقار تقریب ہوئی جس میں اہم سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ ان کو یہ اعزاز پاکستان کے لئے ان کی خدمات پر عطا کیا گیا ہے۔