وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو

119
APP34-11 RAWALPINDI: December 11 - Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage, Ms. Marriyum Aurangzeb talking to media persons after inaugurating Chrysanthemum (Gul-e-Daoudi) Flower Show at Nawaz Sharif Park. APP photo by Javed Qureshi

راولپنڈی۔11 دسمبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہیہ ملک اب کنٹینر، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،دھرنوں اور احتجاج کا دور گذر چکا ، اب سب کےلئے تاریخ صرف 2018 ہے،سب وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک اور قوم کی خدمت کریں، پارکس کا آباد ہونا دہشتگردی میں واضح کمی کی نشانی ہے، محمد نواز شریف نے پچھلی دھائیوں میں ملک کو وہ تحفے دیئے جن کے ثمرات آج مل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نواز شریف پبلک پارک راولپنڈی میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام گل داﺅدی کے پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی کاموں کےلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،اور محمد نواز شریف نے چند دن قبل 26ہسپتالوں کے قیام کا اعلان کیا اور سندھ میں ماس ٹرانزٹ بس شروع کرنے کا اعلان کیا جو سندھ کے عوام کےلئے وفاق کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا۔