اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس معاملے کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔
منگل کو وقفہ سوالات میں سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی بہن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے، عدالت کی ہدایت ہے کہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے اس لئے اس کو زیر بحث نہ لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ارکان کو اس حوالے سے معلومات فراہم کر دی جائیں گی کہ حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے۔