35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے...

وزیراعظم شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قزاخستان پہنچ گئے

- Advertisement -

آستانہ۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو دو روزہ دورے پر قزاخستان پہنچ گئے ہیں۔ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

قزاخستان کے نائب وزیراعظم نورسلطان بایوف نے وزیراعظم کاخیرمقدم کیا۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پرمشتمل وفد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو سیکا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم سیکا کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ سیکا ایشیائی ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ یاد رہ کہ سربراہی اجلاس آج (بدھ)سے آستانہ میں شروع ہو رہا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں