وزیرِ اعظم قازقستان کے صدر کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے روانہ

154

آستانہ۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے بعد قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے آستانہ اوپرا روانہ ہو گئے۔