منی لانڈرنگ کے جھوٹے ، بے بنیاد اورسیاسی انتقام پر مبنی مقدمہ سے بریت کا دن دکھانے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں ، کم ہے، وزیراعظم

150

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے جھوٹے ، بے بنیاد اورسیاسی انتقام پر مبنی مقدمہ سے بریت کا دن دکھانے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں ، کم ہے، حق ذات نے پھر فضل فرمایا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں۔