یوریا کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش پر آذربائیجان کے صدر کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

295
یوریا کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش پر آذربائیجان کے صدر کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے ساتھ ملاقات زبردست رہی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت پر مزید پیش رفت کی ۔

آئندہ فصلوں کی بوائی کے لئے یوریا کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش پر ان کےشکر گزار ہیں۔