جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

101

لکھنو ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو¿ میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے، دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے کوریا کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور 5-1 سے فتح حاصل کی، تیسرے میچ میں ہالینڈ نے مصر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 سے ہرایا۔