پی ٹی آئی کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ضائع کر نے کے مترادف ہے ،مولانافضل الرحمان کا جلسہ عام سے خطاب

51
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

پشاور۔13اکتوبر (اے پی پی):پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ضائع کرنا ہے جس شخص نے ضمنی الیکشن کو مذاق بنایا اسے عوام ووٹ نہیں دے گی۔ وہ چارسدہ کے پڑانگ سٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صدر آفتاب احمد خان شیرپائو، اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرخان ہوتی،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ، پی پی پی کے لیاقت شباب ، ایمل ولی خان اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے سے ان کے صدر عارف علوی کے حالیہ بیان نے ہوا نکال دی ہے۔ ایسے انسان کو ووٹ دینا پاکستان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کا کردار لاس اینجلس سے لیکر اسلام اباد کے ڈی چوک تک تعفن کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے قوم کو اس فتنے سے آگاہ کردیا تھا عمران خان 8 حلقوں سے انتخابات لڑتے ہوئے ووٹ ،سیاست اور جمہوریت کا مذاق اڑا رہا ہے۔

عمران خان ہر مسئلہ کو کھیل کے تناظر میں دیکھتا ہے اور ہر کام کرتے وقت چکے چوکے کے چھوڑانے کی باتیں کرتے ہیں۔وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔پی ڈی ایم نے بہت مشکل اور سخت حالات میں اقتدار کو سنبھالا ہے الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اصلیت قوم دکھا دی ہے ۔ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی کوئی سازش نہیں ہوئی ہے البتہ ان کو اقتدار میں لانے کی سازش ہوئی تھی۔ وہ جس سازشی خط کی بات کر رہا تھا عمران خان قوم کو بتائے وہ سازش کے ذریعے سے نہیں اقتدار مولانا فضل الرحمن اور ان تحریک نتیجے ہٹایا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان 8 حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرکے قوم کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔ وہ ووٹ جمہوریت سیاست اور آئین پاکستان الیکشن کمیشن اور انتخابی پراسسز کا مذاق اڑا رہا ہے۔ہم اس بار عمران سے اپنے ووٹوں کی چوری کرنے کا بدلہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی سازش ہوئی تھی ۔

عمران خان کے جھوٹ اور بے وقوفی پر پوری دنیا تو کیا ان کے اپنے بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ ان کی اپنی پارٹی صدر مملکت کہتا ہے سازش کے بارے میں اقتدار سے ہٹانے کے سلسلے میں سازش کی کوئی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سابقہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے تک پہنچایا تھا بلکہ بات یہاں تک پہنچ چکی تھی ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا تھا ۔

پی ڈی ایم نے بہت مشکل اور سخت حالات میں ملک کو بچانے کیلئے اقتدار سنبھالا انہوں نے کہا کہ عمران خان میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں وہ ہر کام کو کھیل سمجھ کر کر رہا ہے حالانکہ ہر کام کھیل نہیں وہ کام چکا چوکا لگانے سے تعبیر کرتا ہے ۔ عمران خان نے استعفیٰ دیا اور اب عدالت جا کر کہتا ہے کہ ہم نے استعفیٰ نہیں دیا ہے ایک طرف سے ایوان کو گالیاں دے رہا ہے دوسری طرف سے کہتا ہم نے استعفی نہیں دیا اور ساتھ ہی ضمنی انتخابات بھی لڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کے مفادات سے اقتدار کرسی زیادہ عزیز ہے وہ ہر قیمت پر کرسی اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے۔