وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھونیٹ سائیح سے ملاقات

126

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات اسحاق ڈار نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھونیٹ سائیح سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان امورکاجائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کوپاکستان کی معیشت کےکلیدی اعشاریوں،پائیدار اقتصادی نمواور معیشت کومضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس سے معیشت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا۔