انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل 24پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

274
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن۔14اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 24پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 23پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 20پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 9 میچز میں سے 8 میں کامیابی کے بعد 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے 9 میچ کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم بھی 9میچز کھیل چکی ہے اور وہ 6 میچز جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چیلسی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ،نیو کیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ،14 14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

بورن ماؤتھ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ،فلہم کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ لیورپول،برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں بالترتیب 10،10 پوائنٹس کے ساتھ دسویں ، گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔