میڈرڈ۔14اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے گیجون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے پیڈرو کیچن کو شکست دی۔
اے ٹی پی گیجون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی پیڈرو کیچن کو 6-2، 5-7 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی نمبر تین اینڈی مرے کا مقابلہ امریکی سیباسٹین کورڈا سے ہوگا۔