26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،الحرمین الشریفین انتظامیہ کی مسجد الحرام و مسجد نبوی میں خواتین...

سعودی عرب،الحرمین الشریفین انتظامیہ کی مسجد الحرام و مسجد نبوی میں خواتین مشاورتی کونسل کے قیام کی ہدایت

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خواتین کی مشاورتی کونسل قائم کرنے کی ہدایت دے دی۔ سعودی خبررساں ادارے نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین مشاورتی کونسل بنانے کا مقصد حرمین شریفین میں زائرین کی خدمت کے عمل میں یکسانیت لانا اور خواتین کو اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہے،اس کا ایک مقصد زائر خواتین کو پیش کی جانے والی خدمات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے انتظامات کے سلسلے میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی خواتین مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے آنے والی خواتین کو وہ تمام سہولیات مہیا کریں جن کی انہیں ضرورت ہے ، سعودی قیادت کی آرزو ہے کہ زائر خواتین کو جملہ سہولتیں حاصل ہوں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں