35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںبینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود...

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے، وفاقی وزیر شازیہ مری

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ کیلئے “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘‘ کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد سماجی تحفظ کے ایک جامع نظام کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقوں بالخصوص خواتین کومعاشی و سماجی تحفظ فراہم کر کے محروم خاندانوں کی زندگیوں میں ایک پائیدار و مثبت تبدیلی لانا اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے، دنیابھر میں 17 اکتوبر غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس دن کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس دن کا مقصد غربت میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی کوششوں اور جدوجہد کو تسلیم کرنا، ان کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا اور یہ تسلیم کرنا ہے کہ غربت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف اکٹھے ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، اس دن کا مرکزی خیال یہ بھی ہے کہ عزت سب کیلئے ہے یعنی عزت کا تعلق انسان کی معاشی حیثیت سے نہیں بلکہ اس کے انسانی اقدار سے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غربت کے باعث مرد و عورت یکساں طور پر سماجی جبر کا شکار ہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو سہ ماہی بنیادوں پر بینظیر کفالت پروگرام کے ذریعے7000 روپے دیئے جاتے ہیں، انہی خواتین کے 4 سے 22 سال تک کے بچوں کو 1500 سے لیکر 4000 تک بینظیر تعلیمی وظائف دئے جاتے ہیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے کنبہ کی غربت مٹا سکیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ لڑکو ں کے مقابلہ میں لڑکیوں کے تعلیمی وظائف تھوڑے زیادہ ہوتے ہیں تاکہ والدین اپنی بچیوں کو زیادہ شوق سے پڑھائیں،بینظیر نشوو نما کے ذریعےحاملہ اوربچوں کو دودھ پلانے والی مستحق مائوں کو وظیفہ اور متوازن خوراک فراہم کی جاتی ہے، انہی خواتین کے نوزائیدہ بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کی نشونما صحتمند انداز سے ہو ۔

شازیہ مری نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت حکومت پاکستان کے ایسے اقدامات کا مقصد ایک مضبوط معاشرہ کا قیام ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آج ہم مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان سے غربت کے خاتمہ کے لئے اپنی بھرپور کوشش و جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں