35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسوڈان میں قبائلی جھڑپیں، 150 ہلاک، متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ

سوڈان میں قبائلی جھڑپیں، 150 ہلاک، متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ

- Advertisement -

خوطوم۔22اکتوبر (اے پی پی):سوڈان میں جاری قبائلی جھڑپوں کے دوران کم از کم 150 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کےجنوبی علاقے النیل الازرق کے گورنر احمد العمدۃ بادی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہر میں گزشتہ دونوں سے جاری جھڑپوں کے سلسلہ میں اب تک 150 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں اور پر تشدد واقعات کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خونریزی روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ دوسری جانب ود الماحی ہسپتال کے ڈائریکٹر عباس موسی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے، خواتین، بوڑھے شامل ہیں۔ بیشتر اموات آگ سے متاثر ہونے پر ہوئی ہیں۔ الھوسا قبیلے کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود تشدد کے واقعات پھر بھڑک اٹھے ہیں، جھڑپوں میں اسلحہ استعمال ہورہا ہے اور مکانات کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں