37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجی چوکی...

سرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجی چوکی پر فائر نگ ، بھرپور جوابی کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی سرحد کے پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے حسن خیل سیکٹر میں واقع ایک فوجی چوکی پر فائر نگ کی جس پر ہماری فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی تاہم دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک فوجی جوان جام شہادت نوش کرگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، شہید سپاہی کی شناخت اسسٹنٹ لانس دفعداروقار علی، عمر 32 سال ساکن چھوٹا لاہور صوابی کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ کو موثر بنانے کی درخواست کرچکا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ مسلح افواج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں اس کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں