ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں منگل کو آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں نبرد آز ما ہوں گی

203
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

پرتھ۔24اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل منگل کو  مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ ون کا یہ میچ پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی قیادت داسن شاناکا کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں، ٹورنامنت کے 19 ویں میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکاکی ٹیمیں پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں نبرد آزما ہوں گی ۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا،دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 نومبر کو ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا۔