اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےصحافی ارشد شریف کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ بشمول ان کے فالوئرزکو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔